URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Art Director ہدایت کار

English NameArt Director
Urdu Name راہ نُماے فن ۔ راہ برِ فن ۔مُدبرِ فن ۔ کارگردان

Description

تفصیل

اس لفظ کے لغوی معنی تو ’’ہدایت دینے والے‘‘ کے ہیں لیکن انگریزی اصطلاح میں چونکہ ’’Art Director‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اس لئے یہ ہدایتکاری بھی فنون ہی کے گِرد گھومے گی اور فنون کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا عمل ہو جو فنون کے دائرے سے خارج ہو۔ لہٰذا ہر وہ شخص جو ایک مخصوص فن کو جانتا اور سمجھتا ہے اور اس کی نزاکتوں اور باریکیوں کا ادراک رکھتا ہے، سامعین، ناظرین اور قارئین کی پسند و ناپسند اور اُن کے رجحانات سے باخبر ہے، وہ اُس فن کی حد تک ہدایت کاری کا پیشہ اختیار کر سکتا ہے مثلاً جو شخص گانے بجانے کے رموز سے واقف ہے وہ میوزک ڈائریکٹر ہوسکتا ہے، جو اداکاری کرنا جانتا ہے وہ فلم، ٹی وی یا اسٹیج ڈائریکٹر ہوسکتا ہے، علی ہٰذالقیاس ہر فن میں مہارت رکھنے والا اور اُس کے اچھے اور بُرے میں تمیز کرنے والا اس پیشے میں داخل ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ اُس کی کارکردگی کرے گی کہ اُس کے کام کی قدر کی جائے گی یانہیں؟

Poetry

Pinterest Share