URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Athlete کسرتی

English NameAthlete
Urdu Name تَن ساز ۔لَڑیَت۔ورزشی ۔جسمانی کرتب دکھانے والا کھلاڑی

Description

تفصیل

یہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو سب سے پہلے کسرت کے ذریعے اپنی جسمانی ساخت کو بہتر بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی مشق کرتا ہےاس سلسلے میں وہ تمام انسانی اور مشینی طریقے اختیار کرتا ہے یہ ایک ایسا کھلاڑی ہوتا ہے جو مخصوص جگہوں پر کھیلے جانے والے کھیل (Track Games)مثلاًدوڑ‘میدانوں میں کھیلے جانے والے کھیل (فیلڈ گیم)مثلاً ہاکی فٹبال وغیرہ اکھاڑوں(Arena) میں کھیلے جانے والے کھیل مثلاً کُشتی ‘ مکّے بازی بیڈ منٹن ، وغیرہ کی مشق جاری رکھتا ہے۔ تیراکی اور تن سازی بھی اس میں شامل ہیں اس کے علاوہ مختلف جسمانی کرتب بھی اس کھیل کو مزید پُرکشش اور نتیجہ خیز بنادیتے ہیں۔ جس کے لیے چھلانگیں لگانے کی مشق بڑی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share