Description
تفصیل
سیپ یا گھونگھا عام طور پر سخت خول اور دو دہانے والے جانوروں کے گروپ bivalve molluscs والے جانداروں کو کہتے ہیں۔ یہ سمندر اور کھارے پانی میں پائے جاتے ہیں۔ ان کا خول نہایت سخت ہوتا ہے۔ سیپ کھانے کے لئے بھی استعمال کیے جاتے ہیں ۔سِیپ کی ایک خاص قسم pearl oysters کے اندر سچّے موتی پائے جاتے ہیں۔ سیپ جس کو انگریزی زبان میں Oyster کہتے ہیں ‘ لاطینی لفظ Ostrea سے ماخذ ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر آسٹر میں موتی نہیں پایا جاتا بلکہ اگر تین ٹن سیپیاں سمندر سے نکالی جائیں تو ان میں سے بمشکل تین یا چار سیپیوں میں اصلی موتی پایا جاتا ہے۔