Description
تفصیل
سانپ سے متشابہ ایک مچھلی جو اپنی چمکدار سطح اور بغیر سِنّوں (چھلکوں) والی جِلد کے باعث دیکھنے میں کسی بھی طرح مچھلی نہیں بلکہ سانپ لگتی ہے لیکن اپنے چھوٹے چھوٹے گل پھڑوں کے ذریعے جو پروں کی شکل میں جبڑے کے نزدیک پائے جاتے ہیں، اُن سے چَپُّووں کا کام لیتے ہوئے سمندر کے پانی میں تیرتی ہے۔سانپ نما مچھلی کی جِلد انتہائی چکنی اور پِِھسلواں ہوتی ہے اسی بناء پر اُسے زندہ حالت میں پکڑنا انتہائی مشکل ہوتاہے کیوں کہ اپنی چکنی جِلد کی وجہ سے یہ آناً فاناً ہاتھوں سے پھسل جاتی ہے۔