URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Gout نِقرِس(عربی،اسم مذکر)

English NameGout
Urdu Name وجع المفاصل۔ ایک طرح کی گٹھیا

Description

تفصیل

ایک قسم کے سخت درد کا نام جو پیروں کی اُنگلیوں اور ٹخنوں میں ہوتا ہے۔ایک طرح کی گٹھیا ہے۔اس درد کی کیفیت یہ ہے کہ اکثر رات کے دو بجے لرزہ ہوکر پائوں کے انگوٹھے،ایڑی یا ٹخنے سے شروع ہوکر تمام چھوٹے جوڑوں میں ہونے لگتا ہے۔بخار اور بے چینی کے علاوہ انگوٹھے میں حرکت کرنے کی بالکل برداشت نہیں ہوتی ۔دوسرے روز دوپہر ،رات گزرے ، درد تو دُور ہوجاتا ہے لیکن سُرخی اور سوجن قائم رہتی ہے اور آخر میں وہ بھی دُور ہوکر وہاں کی جِلد کینچلی کی طرح اُتر جاتی ہے ۔اس کا مہینوں یا برسوں میں دورا ہوتا رہتا ہے اور آخر میں سب جوڑ سخت ہو جاتے ہیں۔ سرد علاقوں کے باشندوں میں عموماً یہ مرض پایا جاتا ہے جس میں خون میں یورک ایسڈ کی زیادتی اُن کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موسمی اثرات سے بچنے کے لئے اس علاقے کے لوگ گوشت اور شراب کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ اس بیماری میں عموماً چھوٹے جوڑ زیادہ متاثر ہوتے ہیں، شدید درد اور ورم بھی رہتا ہے۔ عیاشی کی زندگی بسر کرنا اور ورزش نہ کرنا نِقرِس کے اہم اسباب ہیں۔ اس مرض کی ابتدا پاؤں کے انگوٹھے سے ہوتی ہے نیز ہاتھوں اور پاؤں کے جوڑوں میں ورم اور سرخی آجاتی ہے۔ یہ مرض موروثی بھی ہوتا ہے۔ اکثر اس کے ساتھ ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ دیگر اعضاء کے افعال میں بھی نقص واقع ہو جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share