Description
تفصیل
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آنت فوطوں میں اُتر آتی ہے اور اس سے آدمی کے خصیوں میں بڑا درد ہوتا ہے اسے عربی میں "فتق" اور اردو میں آنت اترنا کہتے ہیں۔ ہرنیا پیٹ کے اوپر کے عضلات یعنی پٹھوں کے کُھلنے کو بھی کہتے ہیں اس کی وجہ سے آنت کا ایک حصّہ باہر نکل آتا ہے اور کھال کے نیچے کا حصّہ پھولا ہوا نظر آتا ہے۔ ہرنیا عام طور پر کوئی بھاری چیز اُٹھانے یا بچّے کی پیدائش کے وقت زور لگانے سے بھی ہوجاتا ہے اور عام طور پر لیٹ جانے (مکمل آرام) سے ٹھیک ہوجاتا ہے کیوں کہ آنت واپس پیٹ میں چلی جاتی ہے اگر آنت دوبارہ اُترجائے اور پھنس جائے تو اس صورت میں شدید درد ہوتا ہے، مریض کو بخار ہوجاتا ہے اور قے آنے لگتی ہے، قبض ہو جاتا ہے۔ قبض ہونے سے زور لگانے پر بھی یہ بیماری ہوجاتی ہے۔