Description
تفصیل
اس مرض میں مریض کے پیشاب میں شکر (گلوکوز) خارج ہوتی ہے، پیشاب گاڑھا آتا ہے، مریض کو بھوک اور پیاس بہت لگتی ہے، وہ تمام دن کھانا کھاتا اور پانی پیتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود لگاتار اُس کا وزن کم ہوتا رہتا ہے، جو غدود (پینکریاس) انسولین پیدا کرتے ہیں ،اُن کا فعل متاثر ہوجاتا ہے۔ اس میں خون کے اندر انسولین (جو شکر اور گلوکوز کو کنٹرول کرتی ہے) کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور یوں متاثرہ فرد ذیابیطس شکری کا شکار ہوجاتا ہے۔