URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Tension ذہنی تناؤ ∕ ذہنی کشمکش

English NameTension
Urdu Name ڈپریشن ۔ اسٹریس ۔ ذہنی دباؤ ۔ اعصابی کھنچاؤ

Description

تفصیل

تناؤ شدید ہیجانات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ سخت اور بے لچک جذبات، عضلاتی سختی اور اکڑن تناؤ(Tension) کی خصوصیات ہیں۔ بے قراری، بے آرامی، دہشت اور خوف بھی اس کی علامات ہیں۔ نیز یکسوئی قائم کرنے میں دِقّت، سر کا ارد گرد مضبوطی سے کسا ہونے کا احساس، لرزہ اور کپکپی طاری کر دینے والی گھبراہٹ بھی اس میں شامل ہیں۔ ذہنی تناؤ(Tension)کو دور کرنے کے لیے مریض کے علاج کے ساتھ ساتھ نرم رویہ، میٹھا لب و لہجہ، مفید طرز عمل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ تناؤ کے مریض کے لئے صبح کی چہل قدمی، لمبے اور گہرے سانس لینا اور اپنے آپ کو اچھے اور نیک کاموں میں مصروف رکھنا بھی ضروری ہے۔ ٹینشن یعنی ذہنی تناؤ سے مختلف ذہنی و جسمانی امراض بھی پیدا ہو سکتے ہیں مثلاً :۔ السر، شوگر، بلڈ پریشر، سر درد، پیٹ كا درد، ہاتھوں پیروں میں کھنچاؤ، جوڑوں کا درد، دل کے امراض، ذہنی دباؤ اور اعصابی کھنچاؤ وغیرہ۔

Poetry

Pinterest Share