Description
تفصیل
یہ ایک متعدی مرض ہے۔ آنکھ میں شدید سوزش ہو کر ایک دو روز میں پیپ پیدا ہو جاتی ہے ۔اس کا فوری علاج نہ کرایا جائے تو آنکھ کے جانے کا ڈر ہوتا ہے۔ اس بیماری میں آنکھ میں سرخی اور ورم ہوتا ہے، پانی بہت نکلتا ہے، درد بھی ہوتا ہے، پپوٹے متورم ہو جاتے ہیں، مریض آنکھ کھول نہیں سکتا، روشنی ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔ اگر مناسب علاج نہ کرایا جائے تو قرنیہ گل کر آنکھ اندھی ہو جاتی ہے۔
اس کے اسباب میں نوزائدہ بچوں میں بوقتِ ولادت اندام نہانی کا زہر آنکھوں میں لگ جاتا ہے اور کبھی یہ مرض وبائی شکل میں پھیل جانے کی صورت میں بھی لگ جاتا ہے۔