Description
تفصیل
اس مرض میں آنکھ کا ڈھیلا بوجۂ اجتماعِ رطوبت یا اجتماعِ خون تن کر سخت ہو جاتا ہے رفتہ رفتہ نظر ناقص یا زائل ہو جاتی ہے۔ اس مرض میں موتیا بند کی رنگت سبز ہوتی ہے اور روشن چیزوں کے گِرد حلقہ نظر آتا ہے، آنکھوں کے آگے اندھیرا آجاتا ہے، بینائی روز بہ روز کم ہوتی جاتی ہے، گلو کوما میں شدت کا درد ہوتا ہے، آنکھ سرخ ہو جاتی ہے اور قرینے کے گرد سرخ حلقہ دکھائی دیتا ہے۔