Description
تفصیل
پیر مُڑ جانے کی وجہ سے موچ آجاتی ہے۔موچ دراصل جوڑوں کی وہ سوجن ہے جو پٹّھوں میں کھنچاؤ کی برداشت کی صلاحیت کے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ موچ میں کسی ضرورت سے زیادہ کھنچاؤ کے باعث عضلاتی پٹّھے پھیل کر یا سُکڑ کر ایک دوسرے پر چڑھ کر درد پیدا کرتے ہیں۔ اس کا علاج درد اور سوجن دور کرنے والی دوائیں کھا کر اور مقامی طور پر کسی درد اور سوجن دور کرنے والے تیل یا مرہم کی مالش اور گرمی پہنچا کر کیا جاتا ہے۔