URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Tuberculosis تَپِ دِق

English NameTuberculosis
Urdu Name ٹی بی ۔ دِق

Description

تفصیل

پرانا بخار جو عموماً پھیپھڑوں کے خراب ہونے کی وجہ سے چڑھتا ہے۔ ایسا بخار جس سے حرارتِ غریزی اعضائے رئیسہ میں سرائیت کرکے بدن کی رطوبت سُکھا دے۔ یہ چھوت کی بیماری ہے جو مائیکو بیکٹیریم جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کھانسی میں یہ جراثیم اُڑ کر صحت مند شخص تک پہنچتے ہیں۔ اس بیماری میں پھیپھڑوں میں زخم ہوجاتے ہیں۔ مریض اکثر کھانستا ہے اور کمزور ہوتا جاتا ہے۔ آخری اسٹیج میں مریض اکثر خون تھوکتا ہے اور ہڈیوں کا ڈھانچا بن کر رہ جاتا ہے۔ بخار ہر وقت رہتا ہے یہ متعدی مرض ہے اکثر پورا گھر اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔ اب یہ ناپید ہوچکا ہے لیکن اگر ہوتا ہے تو اس کا علاج ممکن ہے۔

Poetry

Pinterest Share