Description
تفصیل
تیزابیت، بدہضمی اور سینے کی جلن اکثر بہت زیادہ چکنی غذا یا بہت زیادہ چائے ، کافی یا مشروبات سے ہوجاتی ہے۔ ان چیزوں کی وجہ سے معدہ زیادہ فاضل تیزاب پیدا کرتا ہے۔ جس سے معدے اور سینے میں بے چینی اور جلن محسوس ہوتی ہے۔ اگر تیزاب کی وجہ سے بدہضمی بار بار ہو اور برقرار رہے تو یہ معدہ کے زخم (السر) کی علامت ہے۔ السر معدے یا چھوٹی آنت کا طویل عرصہ تک رہنے والا زخم ہے جو بہت زیادہ تیزابیت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس سے بعض اوقات شدید درد ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد اور رات میں درد اکثر زیادہ ہوتا ہے السر کی شدت سے بعض اوقات الٹی ہوتی ہے اور اُلٹی کے ساتھ پاخانے میں کالے رنگ کا خون آتا ہے۔اس صورت میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔