Description
تفصیل
اس بیماری کا نام" بیسی لس آف ٹیٹنس" ہے۔ یہ ایک مخصوص جرثومے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ یہ کِرم باغوں اور کھیتوں کی زمین میں، اصطبل کی کھاد میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔اس مرض میں تشنج کے دورے پڑتے ہیں، منہ سے لعاب نکلنا شروع ہوجاتا ہے، سارا جسم اکڑ جاتا ہے اور دورے کے دوران کمر کمان کی سی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ بیماری عموماً مہلک ثابت ہوتی ہے۔ دل میں خوف کا پیدا ہونا یا ہاضمے میں فتور واقع ہونا اس بیماری کی ابتدائی علامات ہیں۔ منہ اور چہرے کے عضلات میں تشنج ہونے لگتا ہے رفتہ رفتہ جسم کے تمام عضلات میں تشنج ہوجاتا ہے یہاں تک کہ منہ کھولنا اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔